معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری، بلاول بھٹوزرداری

فیصل آباد(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین اور وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے پیپلز پارٹی ملک کو جو ڑتی ہے، اور نفرت کی سیاست کاخاتمہ ہر سطح پر چاہتی ہے، عوام کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصول پر کسی قیمت پر بھی سودا بازی نہیں کریں گے۔ٹیکسٹائیل سٹی فیصل آباد پنجاب کا معاشی حب ہے، شہید بھٹو کی کوششوں سے سندھ کی دھرتی سے کالا سونا تھر کا کوئلہ نکل رہا ہے،وہ فیصل آباد کی صنعتوں کے پہیے کو چلا رہا ہے، جس سے فیصل آباد کے لاکھوں مزدور ذریعہ معاش کما رہے ہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے پھانسیاں قبول کی، کوڑے برداشت کئے اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں لیکن ریاست کیخلاف کبھی عمران نیازی کی طرح نہ مذہبی کارڈ استعمال کیا اور نہ ہی ریاستی اداروں پر کبھی وار کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے فیصلہ کن جدوجہد شروع ہو چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آبادکے قائداعظم ہال میں اپنے ویڈیولنک لائیوخطا ب میں ڈویژن ڈسٹرکٹ اور سٹی تنظیموں سمیت تمام ونگز کے عہدیداران وجیالوں مخاطب ہوتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے پر ثابت قدم ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔تقریب کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ کی تلاوت سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض سٹی سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید اطہر شریف،افتخار حلیم رضا،نے انجام دیے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کونسل کے قائداعظم ہال میںہونے والی 55ویں یوم تاسیس و سالگرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری محمد اشرف نے کہا کہ یوم تاسیس ہمارے لیے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔کمان کی تبدیلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمران نیازی تنہائی کا شکار ہو گیا،کبھی غلامی،کبھی ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے کی سازش پھرفلاپ لانگ مارچ کی ناکامی نے پی ٹی آئی کو بل آخر بے نقا ب کردیا،اب تو سیاسی شہید بننے کا خواب بھی عمران نیازی کے دل میں ہی رہ گیا۔ ڈویژنل صدر چوھدری سعید اقبال،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ غربت اور معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ آج بھی پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل ہے کے منشور پر قائم ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس سوچ کی مذاحمت کرتی رہے گی جو سوچ طاقت کے زور پر اپنی سوچ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خان،سٹی جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین،سابق ایم پی اے نوز النسائملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی قائد عوام شہید بھٹو بے نظیر کے مشن کی تکمیل کے لیے جدو جہد کر رہی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت کی جدوجہد کو اسی عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی۔سینئربزرگ رہنما وسابق ایم این اے شہادت علی خان بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی رائے شاہجہان کھرل ڈویژنل نائب صدر ماسٹر اشفاق احمد،ناصر چن،ڈویژنل صدر پی پی پی اے جے کے چوہدری خادم حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اس لئے جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو عوام کی فلاح و بہبود، صحت اور روزگار اور تعلیم پر توجہ دیتی ہے۔پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدر سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری روبانہ آغا، سیکرٹری اطلاعات فائقہ ایڈووکیٹ ضلعی صدر رخسانہ قمر، ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ حسین،سٹی صدر روبینہ بٹ و دیگر خواتین و عہدیداران نے کہا کہ آئین کو مسخ کرنے کی ہر کوشش کی مذاحمت کی جائےگی،ضلعی نا ئب صدر چوہدری طاہر لطیف کمبوہ،رائے عابد علی کھرل،میاں عثمان حفیظ تحصیل جڑانوالہ پی پی کے صدر شفقت رانا، جنرل سیکرٹری رائے شہباز کلیار، ٹکٹ ہولڈر پروفیسر میاں ابوبکر،چوہدری ناجی گجر،پی وائی او ڈسٹرکٹ کے صدررائے کاشف محمود،جنرل سیکرٹری شفقت رانا ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھٹو ازم کی کامیابی کے لیے ضلع فیصل آباد و تحصیلوں کے عہدیداران چوہدری سعید اقبال اور ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری کی قیا دت میں اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے، کیونکہ ملک کی پسی ہوئی عوام کے لئے قربانیاں دینا وہ سبق ہے جو ہم نے اپنی اس بہادر قیادت سے سیکھا ہے، جس نے اپنی جانوں کے نذرانہ تو پیش کردیئے لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا۔سٹی وپارٹی ونگ کے عہدیداران نے بھی بھٹو ازم کی بالادستی اور پیپلز پارٹی کو منظم و فعال کرنے کے لیے تجدید عہد کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ نے آخر پر قائد عوام شہید بھٹو بینظیر اور امت محمدیہ کے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی، فیصل آباد کی قیادت اور ڈویژن ڈسٹرکٹ اور سٹی تنظیموں سمیت تمام ونگز کے عہدیداران وجیالوںنے یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں