گرفتار اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا۔ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف ا?ئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں