بل کلنٹن کورونا کا شکار، سب کو ویکسین لینے کا مشورہ
واشنگٹن:سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کرونا وائرس کے ہلکے انفیکشن کے بعد سب سے کوویڈ ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔کلنٹن نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور گھر میں ہی مصروف ہوں،میں اس کیلئے ویکسین اور بوسٹر خوراک حاصل کرنے کیلئے شکر گزار ہوں۔کلنٹن نے کہا کہ میں ہر ایک کو ایسا کرنے کی تاکید کرتا ہوں، خاص طور پر جب سردیوں کے مہینے آتے ہیں تو ہمیں ویکسین لگوانی چاہیے۔اس سے قبل سابق امریکی صدر نے خون میں انفیکشن کے باعث کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں پانچ راتیں گزاریں،وہ اپنی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا بازو پکڑے ہوئے اسپتال سے باہر آتے دیکھے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


