معذور افراد خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، بحالی و نگہداشت حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسلام میں خصوصی افراد کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے اور خصوصی افراد خصوصی صلاحتیوں کے حامل ہوتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جبکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی و نگہداشت کیلے اقدامات حکومتی ترجیحات میں اولین ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور تعلیم تربیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں