کراچی، ایم کیو ایم دستبردار، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
کراچی (انتخاب نیوز) سینیٹ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ ایم کیو ایم نے اپنے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی سینیٹ کی مصطفی کھوکھر کے استعفے کے بعد ہونے والی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کے روز ایم کیو ایم نے اپنے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں نومنتخب سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، نجمی عالم، پیپلز لائرز فورم سندھ و کراچی کے صدور و دیگر بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


