شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب تخریب کار محمد نور عرف سراکئی ہلاک

شمالی وزیرستان (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مطلوب محمد نور عرف سراکئی کو مار ڈالا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب محمد نور عرف سراکئی ہلاک ہو گیا، ہلاک تخریب کار کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، مارا گیا تخریب کار سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ کے مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے تخریب کاری کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں