وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلعی انتظامیہ کو عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پی پولیس کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر صوبے میں کھلی کچہری کے انعقادکا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ایس ایس پی اپنے اضلاع کے تمام علاقوں کا دورہ کریں،ضلعی افسران دور دراز کے علاقوں کے عوام سے ملاقات کر کے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران ہر پندرہ دن بعد کھلی کچہری کا انعقاد کریں،انتظامیہ اور پولیس افسر بہتر شراکت کے ساتھ ضلع میں امن کا قیام یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر عوام کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنے دوروں کی تفصیل،تصاویر اور ویڈیوزوزیر اعلیٰ بلوچستان سیکریٹریٹ سے شئیر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں