مستونگ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار

مستونگ (انتخاب نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابقگزشتہ شب پڑنگ آباد کے علاقہ کلی کاریز کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سید ظہور شاہ نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ لیویز انتظامیہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں