وزیراعلی نے سنجاوی کوضلع بنانے کیلئے لیٹر جاری کردیا، صوبائی کابینہ منظوری دے گی، نور محمد دمڑ

سنجاوی (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ سے بے اے پی،جمعیت علماء اسلام پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی تحریک انصاف چوتیر تاند وانی کے رہنماؤں معتبرین نے تاند وانی حاجی دینو آ قا کے دفتر میں ملاقات کی جس میں نصیب اللہ دمڑ،حاجی عثمان آ قا سردارہدایت اللہ ترین،ملک صاحب ودیگر معتبرین نے ملاقات کی اور سینئر وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ سے سے کہا کہ سننے میں آ رہاہے کے تحصیل سنجاوی جلد ضلع بننے والاہے اگر سنجاوی ضلع بنا تو برائے مہربانی اس کا تحصیل چوتیر بنایا جائے۔ سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں قبائیلی معتبرین میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اس میں شک نہیں کے سنجاوی ہر لحاظ سے ضلع کا حقدار ہے ہم نے اس وزیراعلی سے پہلے وزیراعلی جام کمال کو سمری پیش کرنی تھی لیکن اس کادورہ سنجاوی کینسل ہوا تھا ہم نے موجودہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے سنجاوی کو ضلع بنانے کی بات کی موجودہ وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے ڈی سی زیارت سے رپورٹ مانگ لی ہے، سنجاوی کو ضلع بنانے کی حوالے سے ڈی سی زیارت کی جانب سے ان کو رپورٹ جلد مل جائے گی اور ہم پر امید ہیں کے وزیراعلی ڈی سی کی رپورٹ کے بعد سنجاوی کو ضلع بنانے کہ حوالے سے کیبنٹ میں پیش کریں مجھے قوی امید ہے کے سنجاوی ضلع بنے گا کیوں سنجاوی آ بادی ریونیو سب حوالوں سے ضلع بننے پر پورا اترتا ہے اور ضلع کا حقدار ہیں اس وقت ضلع زیارت ہے یہاں جب سردیاں شروع ہوتی ہے تو6ماہ کیلئے تحصیل سنجاوی کے عوام کیلئے شدید مسئلہ ہوتاہے زیارت کے اپنے لوگ سردی میں یہاں سے چلے جاتے کئیں سال تو برف باری میں راستے دوتین دن کیلئے بند ہوتے ہیں سنجاوی عوام کو ریونیو یا ڈی سی کے پاس یا پیشی پر جاناہوتاہے یا ملازمین کو وہاں جانا ضروری ہوتا ہے کیوں کے ضلعی افسران تو زیارت میں بیٹھتے ہیں لیکن راستے بند اور سردیوں میں وہاں کام نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا بلکہ ایک دستخط کھبی کھبار ان کو پانچ سے دس ہزار کاپڑتا ہے تو ہمیں امید ہے ڈی سی کے رپورٹ کے بعدوزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو فیصلہ کیبنٹ کو بھجوائیں گے اور کیبنٹ سنجاوی کو ضلع بنانے کی منظوری دینگے اگر سنجاوی ضلع بنا تو ہم نے چار تحصیلوں کا ڈیمانڈ کیا ہے اس میں تحصیل ہیڈ کواٹر سنجاوی بازار ہوگا۔ چوتیر کاڑہ یونین پر مشتمل تحصیل ہوگا ہوگا جبگہ تحصیل بغاو خراشنگ شنلیز پر مشتمل ہوگا۔ پوئی سلام تحصیل ہوگا۔اغبرگ نری ڈاگ تحصیل ہوگا سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑنے چوتیر تاند وانی کے معتبرین سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو یقین دلایا اگر سنجاوی ضلع بنا جس کی امید ہے انشاء اللہ بنے گا تو چوتیر کاڑہ اس کا تحصیل ہوگا مختلف جماعتوں کے رہنماؤں قبائلی معتبرین نے چوتیر کاڑہ کو سنجاوی ضلع بننے پر تحصیل بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں