سندھی عظیم قوم ہے، اپنی ثقافت سے محبت، دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنی تاریخ کے حوالے سے ایک حیثیت رکھتی ہے اور سندھی قوم نے ہمیشہ تاریخ میں سر بلندی کی زندگی گزاری ہے وزیر داخلہ نے سندھی قوم کے نوجوانوں کو اپنے پیغام میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لئے استعمال کریں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارے ملک کو جن مشکلات سے دوچار ہیں اس میں ہم سب اپنا حصہ ڈال کر ملک و قوم کی سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔اور صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں