کچھی کے عوام کے ساتھ ذاتی مراسمات ہیں انکے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں، یار محمد رند

ڈھاڈر(انتخاب نیوز)کچھی کے عوام کے ساتھ ذاتی مراسمات ہیں انکے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر میں ضلع کچھی کے مختلف قبائلی عمائدین جن میں سید فرید احمد شاہ دوپاسی، وڈیرہ علی احمد رند، وڈیرہ شریف کھوسہ دیگر سیاسی زعما۶و کارکنان سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں نجی مصروفیات کے باوجود اپنے حلقہ انتخاب میں گاہے بگاہے آکر ان کے مسائل سن کر انکو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیوں ساڑھے تین عشروں پر محیط میرا کچھی کے عوام کے ساتھ سیاسی قبائلی و علاقائی مراسمات رہے ہیں اسی بناپر ان کے بیچ رہ کر دلی سکون محسوس کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ میری سیاست کا محور ہی کچھی کے غیور عوام ہیں اور انکی محبت سے نو مرتبہ پارلیمان کا حصہ رہا ہوں اور بلا تفریق اپنے غیور عوام کے خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا رہتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ سترہ ماہ کی قلیل عرصہ وزاذت تعلیم کا قلمدان سونپے جانے پر انتالیس انٹر کالج کو اپگریڈ کرکے ڈگری کا درجہ دیا ہے تاکہ ہر طبقہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ کچھی کا شمار ایشیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے اسی کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئڈھاڈر کے عوام کا 132 کے وی کا گریڈ بطور انعام دیا ہے تاکہ ڈہاڈر و گردونواح میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہو لیکن افسوس چند ناعاقبت اندیش اور غیر سیاسی حلقوں کی جانب سے مجھے سیاست میں مائنس کرنے کی ناکام کوششیں ں تواتر سے کی جارہی ہیں لیکن عوام نے ہمیشہ انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو ہی جوابدہ ہیں اور ہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو ہیں جبکہ مخالفین نے الیکشن میں رگنگ اور ضمیر فروشی کی دکان کھول رکھی ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ ضمیر فروشوں اور ضمیر فروشی ہر دو عمل کو رد کرچکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کو بھی انشا۶اللہ سرخرو ہوکر بلدیاتی الیکشن میں میدان مار کے دکھائیں گے اور آنے والے جنرل الیکشن میں بھی عوامی طاقت سے پارلیمان کا راستہ لیکر عوامی خدمت کو شعار دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں