امریکا اپنے تمام فوجی اہداف کی تکمیل کے قریب ہے، عنقریب ایران پر شدید حملے کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہداف کی تکمیل کے قریب ہیں، آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کریں گے، ٹرمپ کے قوم سے خطاب کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف کی تکمیل کے قریب ہے تاہم آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر انتہائی شدید حملے کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں