بلوچستان کے علاقے واشک کے زلزلہ متاثرین کو 10 سال بعد امدادی رقوم کے چیکوں کی تقسیم

واشک (انتخاب نیوز) دو ہزار تیرہ کو پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل ضلع واشک کے زلزلہ متاثرین کے نو کروڑ چوبیس لاکھ کی امدادی رقوم کے چیک فراہمی کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول ماشکیل کے امتحانی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب سے ایم پی اے حاجی میر ذابد علی ریکی،ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی،میر کبیر آحمد ریکی،مولوی شکراللہ و دیگر نے خطاب کیا، ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ دوہزار تیرہ کو ماشکیل میں خطرناک زلزلہ آیا،جس میں ماشکیل کے باسیوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور لوگ بے یار و مددگار ہوئے،جبکہ اس وقت کی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیئے امدادی رقوم کا اعلان کی گئی، جنکو دس سال گزرنے کے بعد آج باقاعدہ مستحق متاثرین تک پہنچا کر اپنے انتخابی وعدے کو عملی جامعہ پہنایا، حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماضی کے نمائندگان نے زلزلہ متاثرین کے امدادی رقوم کو اپنے سیاسی طاقت کی بنیاد پر نالی،روڑ،تعمیر مرمت کے نام موڈنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ہر قسم کی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھرپور کوشش کی،مگر مخالفین کو ناکامی اور مایوسی ہوئی، اور اپنی انتھک محنت و کوششوں سے آج دس سال بعد زلزلہ متاثرین کی امدادی رقوم انکے دہلیز پر انھیں فراہم کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ماشکیل ہمارا گھر ہے، ماشکیل کے زلزلہ زدگان کی دکھ تکلیف کو اپنا سمجھ کر ہم نے ان امدادی رقوم کو کرپشن سے بچانے کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے تھگ و دوھ کی، اور سرخ رو ہو گئے، حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل کے باسیوں کے روزگار کا دارمدار باڈر پر ہے جنکے مشکلات پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلی و کمانڈنٹ سمیت دیگر ذمہ داراں سے بات کی ہے اور انشاء اللہ زلزلہ زدگان کے امدادی رقوم کی طرع دیگر درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے تاکہ ماشکیل کے باسیوں کو پریشانی نہ ہو انھوں نے کہا ہ خود کو حاکم نہیں عوام کا خادم سمھجتے ہیں اور عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ زلزلہ زدگان کے امدادی رقوم کے معاملے پر ہمیں اور زلزلہ زدگان کو آمنے سامنے کرکے کچھ شکست خوردہ عناصر نے اپنی سیاسی دوکانداری کو شمکانے کہ ناکام کوشش کی مگر اللہ پاک کی مدد و نصرت سے مخالفین مایوس ہو گئے اور عوام جیت گئے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زاہد شاہوانی،قبائلی رہنما حاجی کریم ریکی،حاجی دولت خان ریکی،حاجی اسحاق ملنگزئی، مولوی عبدالروف،مندوست خان ریکی، و دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے،آخر میں ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی،ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی و دیگر نے زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے،زلزلہ متاثرین نے ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کا امدادی رقوم کی فراہمی کو ممکن بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں