آسکرز ایوارڈز کی ملتوی ہونے کا امکان

فلم انڈسڑی کے سب سے بڑے اور معتبر ترین آسکرز ایوارڈز کی آئندہ سال ہونے والی تقریب کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے بڑے تھیٹرز بند ہیں جبکہ فلموں کی پرو ڈکشنز بھی تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث کہا جا رہاہے کہ 28 فروری 2021 کو طے شدہ معتبر ترین آسکرز ایوارڈز کی تقریب ملتوی کر دی جائے گی ۔آسکرز انتظامیہ پہلے ہی نامزدگیوں کے قوانین تبدیل کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔دوسری جانب اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سا ئنسز کی جانب سے اب تک تقریب ملتوی کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ موجود شیڈول کے تحت آئندہ سال کے آسکرز میں شمولیت کے لیے کسی فلم کی ریلیز 31 دسمبر تک ہونا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں