بنوں، پولیس چوکی پر مشتبہ افراد کا حملہ، اہلکارجاں بحق

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) کنگر پل پولیس چوکی پر مشتبہ افراد کے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتبہافراد نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے مشتبہ افراد فرار ہوگئے۔پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں