پنجگور، تیل بردار گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد زخمی، گاڑی چھین کر فرار

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کی تحصیل پروم جائیں میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کی یونین کونسل وشبود و بونستان سے ظفر بلوچ، خلیل احمد تیل کے کاروبار کی غرض سے جیرک بارڈر لوڈ کرکے آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش لیویز گوارگو کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں