چار برس ہوگئے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں، آغا سراج درانی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میرے اوپر چلنے والا کیس کو چار برس ہوگئے ہیں لیکن اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہ نیب کا ادارہ فیل ہوچکا ہے ۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ متعلقہ عدالت کی جج ریٹائر ہوچکی ہیں اور اب 22 دسمبر کی تاریخ ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو تو ختم ہو جانا چاہیے لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہے ، میرے سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے اور جو بلٹ پروف گاڑی میں استعمال کرتا ہوں وہ اس عہدے کے زیر استعمال کے لئے ہی ہے۔انہوں نے نئے انڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک اچھے آدمی ہیں ،پہلے بھی مختلف محکموں اور عہدوں پر کام کیا ہے اورسمجھتا ہوں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان بہتر انتخاب ہیں ۔خیال رہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے لئے آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں