موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے ملاقات کی،صوبائی وزیر محنت نے کورونافنڈ کیلئے 32 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستانی قوم نے آزمائش میں ہمیشہ متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی،موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت نے سب کی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں،فنڈ میں جمع ہونے والی امدادی رقم کے امین ہیں،کورونا پر کنٹرول صرف اور صرف سماجی فاصلے اور احتیاط سے ہی ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں