ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی(انتخاب نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 8 ملزمان پرفردِ جرم عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرنے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 ملزمان پر جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔کیس میں ناظم جوکھیو نے جام اویس و دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں