جھاؤ سے بیلہ جانے والی گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

حب: جھاؤ سے بیلہ آنے والی شہزور الٹ گئی ایک موقع پر جاں بحق ڈرئیور زخمی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل۔تفصیلات کے مطابق جھاؤ سے بیلہ تربوز لوڈ کرکے بیلہ آنے والی شہہ زور گاڑی نمبر KN6491 لک کے مقام پر الٹ جانے کے نتیجے میں تربوز کے بیوپاری بلوچ خان ولد شاہ نور قوم مری ساکن نزر چورنگی حب موقع پر جاں بحق جبکہ شہہ زور گاڑی ڈرئیور خان محمد ولد نامعلوم قوم بروہی ساکن جام کالونی حب شدید زخمی ہوگیا اطلاع پاتے ہی 1122 ٹیارہ ریسکیو سنٹر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کرنے کے بعد زخمی کو کراچی منتقل کرکے نعش سول ہسپتال بیلہ پہنچاء جہاں ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں