حب میں آئل ٹینکر الٹ گیا، تیل زمین پر پھیلنے سے موٹرسائیکلیں پھسل گئیں، متعدد افراد زخمی
حب (انتخاب نیوز) حب کے علاقے بھوانی شیخ ذائقہ ہوٹل کے قریب پی ایس او کا آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے زمین پر تیل پھیل گیا جس سے متعدد موٹر سائیکلیں پھسل گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


