کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں نے 12 جماعتی اتحاد کو شکست دیدی، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری نے نے ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں ٹوٹل 5کونسلرز کا مقابلہ تھا ایک طرف پی ڈی ایم کی 12 پارٹیاں اور دوسری طرف صرف تحریک انصاف ان میں 5 میں سے4 سیٹوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے، اقلیتی اور لیبر بھی تحریک انصاف کے امیدوار وں نے میدان مار لیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سب سے بڑے ضلع لسبیلہ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی صرف ایک سیٹ اتحادیوں کی تھی وہ بھی ساتھیوں سمیت ہمارے ساتھ شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے اس کے پوتو پوتیوں کے سامنے اس کی وڈیو بنائی گئی انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مکمل آزاد ہو انہوں نے کہا مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے سو کلو بوری بارہ ہزار روپے میں مل رہی ہے، غریب عوام کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کیا تو اس کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی، اشرف شریف کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی غصے میں کچھ بولے ہیں تو ان کو اتنی بڑی سزا نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے پی ڈی ایم پر یہ الزام عائد کیا کہ سیلاب زدگان کی چیزیں اپنے جلسے میں استعمال کی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا رانا ثناء اللہ صرف بھڑکیں مارتا ہے، اسے کرسی کا نشہ چڑھا ہوا ہے۔ انہو نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ عوام کو اس مہنگائی سے چھٹکاراہ دلانے کیلئے جلد سے جلد انتخابات کرایاجائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سب سے بڑے ضلع لسبیلہ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے آخر میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے جھنڈے بھی پہنائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں