خاران میں سیلاب متاثرہ زمینداروں کو امدای سامان کی تقسیم صاف اور شفاف بنیاد پر کی جائے، نیشنل پارٹی
خاران (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق چیف کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی دوارن ملاقات چیف سیکرٹری سے بلوچستان کی مجموعی معاشی اور انتظامی صورتحال،سیلاب کی تباہ کاریاں اور اسکے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات پر خصوصا گفتگو ہوئی۔ ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ زمینداروں کو فراہم کیے گئے امدای سامان کی تقسیم صاف اور شفاف بنیادوں پر ہو، پسند اور نا پسند کی بنیاد پر نہیں۔ پی ایس ڈی پی میں فراہم کی گئی اسکیمات پر عملدآمد اور ٹینڈر پیپرا کے مروجہ فارمیٹ اور طریقہ کار کے مطابق میریٹ کی بنیاد پر ہو۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ مثبت تجاویز پر عملدرآمد اور شفافیت اور عوام کی خدمت گورنمنٹ سرونٹس کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور وہ بلا تفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں، اگر کہیں کسی قسم کی محکمہ جاتی اور ادارتی کمزوری ہو تو عوام ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ صوبے کے عوام کی موثر خدمت کی جاسکے۔


