پنجگور میں گرڈ اسٹیشن پر کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کو حادثہ، 7 زخمی

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں زمباد و نیشنل گرڈ بجلی کے ٹاورز پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے درمیان تصادم، سات مزدور شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کردیا۔ پنجگور کے علاقے بی ایریا این اے پچاسی روڈ سبزاب کے مقام پر مکران کو گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے والے ٹاورز لگانے والے مزدور اپنی ڈبل ڈور گاڑی سے پنجگور آرہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی تیل بردار زمباد گاڑی سے حادثے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جس میں سوار سات مزدور محمد اختر ولد احمد یار محمد ممتاز ولد محمد یار وسیم ولد وایام محمد سلیم ولد ممن فیاض احمد ولد اللہ رکھا نوشیر ولد محمد امتیاز شامل میں جو پنجاب کے مختلف علاقے نوشہرہ، سرگودھا، چنیوٹ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زمباد گاڑی پر سوار بھی شخص زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی صورت میں انہیں پنجگور نہیں لایا گیا، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا لیکن ٹیچنگ ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر دیر تک موجود نہیں تھے۔ ان میں شدید زخمیوں کو پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی امداد دی۔ واضح رہے کہ پنجگور ٹیچنگ ہسپتال گزشتہ ایک سال سے کم و بیش شدید تباہی کی جانب جارہا ہے، جہاں نہ میڈیسن نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں