مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، معدنی وسائل پر قانون سازی سے متعلق گفتگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر وجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفود نے ملاقات کی وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، اخترحسین لانگو، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع،حاجی عین اللہ شمس موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ بلوچستان اور ریکوڈک سے متعلق خصوصی بات چیت ہوئی،ملاقات میں بلوچستان کی معدنیات بالخصوص ریکوڈک سے متعلق ہونے والی قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں