چمن، پاک افغان بارڈر پر گولہ باری، دوران علاج ایک اور شخص چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

چمن (انتخاب نیوز) پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز میں ہو نے والے تصادم میں زخمی ایک اور شخص جا ن کی با زی ہار گیا۔ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز میں ہونے والے مسلح تصادم میں چمن میں 6 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک اور زخمی صمد ولد بشیر خان قوم عشے زئی ساکن آموں کہول کوئٹہ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں