ڈیرہ مراد، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق 4افراد زخمی

نصیر آباد:ڈیرہ مراد جمالی کے مزدہ ٹرک اور کار میں تصادم ایک خاتون جانبحق اور 2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے ٹرک ڈرائیور فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود اچانک ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مزدہ ٹرک اور کلٹس کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کارسوار خاتون مسمات روشن آراں جانبحق ثنا اللہ،مسمات کومل بی بی،یسراں بی بی،اور فرحان علی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے مزدہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں