کسانوں کو گندم بیچوں کی غیر منصفانہ تقسیم میں محکمہ زراعت خضدار کے افسران ملوث ہیں، زمینداروں کا احتجاج

خضدار (بیورو رپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی خضدارو دیگر زراعت افسران کی نااہلی، حکومت کی جانب سے زمینداروں، کسانوں میں مفت بیج کی تقسیم کرنے کے ٹوکن من پسند افراد اور غیر زمینداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں، ایک طرف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی خضدار کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی کے افراد کو گھروں اور ہوٹلوں میں جاکر خوب نوازا جارہا ہے جسکا واضح ثبوت موجود ہے۔ صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ خضدار زراعت کے نااہل آفیسر کو فوری طور پر معطل کرکے ایک ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے اور انکی کرپشن کے متعلق شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار خضدار باغبانہ زیدی نال فیروز ِآباد و گردنواح کے زمینداروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے مفت بیجوں کی غیر منصفانہ تقسیم میں زراعت افسران ملوث ہیں، زمینداروں کے بارہا احتجاج کے باوجود زراعت آفیسر ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی این پی عوامی کے سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ ضلع جعفر آباد کے زراعت آفیسر کی طرح خضدار کے کرپٹ نااہل زراعت توسیعی کے آفیسر اور دیگر ملوث محکمہ زراعت کے عملہ کو فوری معطل کرکے انکی کرپش کی شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائے بصورت دیگر خضدار اور گردونواح کے زمیندار، کسان، سیاسی لوگ ان کیخلاف نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں