جنوبی افریقا کے صدر کیخلاف اراکین کا ماخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ

کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا کے خلاف ماخذے کا خطرہ ٹل گیا، پارلیمنٹ نے صدر سرل رامافوسا کے خلاف ماخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔پارلیمنٹ کے 214 ارکان نے صدر رامافوسا کے ممکنہ ماخذے کے خلاف ووٹ دیا، ماخذے کی حمایت میں 148 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ باقی ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر رامافوسا کے خلاف گیٹ فارم اسکینڈل میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔صدر رامافوسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں