ماوارائے آئین سینکڑوں خاندانوں کے پیاروں کو لاپتہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ عیدالفطر انتہائی سادگی اور مکمل احتیاط سے منائیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخواہ کے سینکڑوں خاندان اس وقت اپنے پیاروں سے محروم ہیں ریاستی ادارے نے ماورا آئین اقدامات سے جبری طور پر ان کے پیاروں کو لاپتہ کر رکھا ہے جو ملک کی آئین و قانون کی کلیتا خلاف ورزی ہے ہمارا آئین اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ ریاستی ادارے کسی فرد پر لگے الزامات کے پیش نظر ان کو کال کھوٹڑیوں میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنائیں اور عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے اس کو عقوبت خانوں میں رکھیں انھوں نے کہا کہ یہ ایک جمہوری ملک ہے جس کا ایک آئین ہے اس لیے تمام اداروں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے آئینی و قانونی داہرہ اختیار سے تجاوز نہ کریں اگر کسی بھی شخص پر کوئی جرم سرزد ہوا ہے اور اس پر مقدمہ بن سکتا ہے تو اس پر مقدمہ کرکے اس کو عدالت میں پیش کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں پھلتے ہوئے وبائی امراض کرونا کے پیش نظر بھی عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے وبائی وائرس ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور روز بہ روز پھیلتا جارہا ہے کرونا جان لیوا بھی ہوسکتا ہے اپنے پیاروں اور بزرگوں کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی اداروں کے ہدایات پر عمل درآمد کرکے اپنے گھر والوں کو محفوظ بنائیں،ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں،غیر ضروری طور پر باہر نہ جائیں،ایک دوسرے سے ملنے میں احتیاطی ہدایات پر عمل کریں،باہر جانے کی صورت میں ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں