ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں ہیں، حافظ حمداللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں ہیں عمران خان کی چار سالہ دور حکومت ملک کیلئے بدترین وبا سے بھی تباہ کن اور مضر ثابت ہوئی کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے ریکارڈ کرپشن کیے توشہ خانہ سے لے کر ہر خانہ تک انہوں نے لوٹا تاریخ میں پہلی بار کرپشن کے لئے بھی دلال رکھے گئے گوگی اور پیرنی کے ذریعے توشہ خانہ کو لوٹا گیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلبااسلام کے زیراہتمام تحصیل بوستان ضلع پشین میں منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے جمعیت علمااسلام اور جمعیت طلبااسلام کے دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ باہمت نوجوان کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہے ان کی بہتر تربیت انہیں انمول نگینہ بناتی ہے دلیل اور شائستگی کے ساتھ مخالف کو قائل کرنا باکردار تربیت یافتہ کارکن کی شناخت ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں گالم گلوچ لعن طعن اور بہتان بازی جمعیت کے کارکنوں کا شیوا نہیں جمعیت علما اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکنان کردار عمل اور گفتار میں دوسروں سے ممتاز ہونے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں