خضدار، نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ملزمان فرار
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار نال پارکو میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق۔ نال ایس ایچ او پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پارکو نال میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے عبدالواحد ولد غلام رسول قوم رودینی سکنہ نال اور سیف اللہ ولد محمد عالم قوم سمالانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو نال ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر کے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق مقتولین موٹر سائیکل پر پارکو سے نال شہر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی، تاہم اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments


