دکی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، کوئٹہ میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی شخص چل بسا
دکی، کوئٹہ (انتخاب نیوز) دکی میں چونگی مسجد کے قریب حمام میں بیٹھے ہوئے شخص پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت بصیر قوم محمد حسنی سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی مقدمات میں بھی مطلوب رہا ہے۔ علاوہ ازیں سریاب روڈ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز پنجپائی کلی محمد خیل کے رہائشی عبدالقدیر مشوانی اپنے رکشے میں جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے سریاب روڈپر بے قابو ہوکر رکشہ کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں تیس سالہ عبدالقدیر مشوانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کرڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ لاش ہسپتال پہنچادی جہاں ڈاکٹروں نے عبدالقدیر کی موت کی تصدیق کر دی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔


