ریکوڈک منصوبے کامعاہدہ لندن میں طے پاگیا،حکومت بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز)لندن /کراچی 15 دسمبر ۔ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جسکی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے معاہدہ پر آج دستخط کے بعد پاکستان پر بین القوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا ہے ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافزالعمل ہوگااور کمپنی کام کا آغاز فوری طور پر کردے گی معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی کے نمائندے جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی نمائندے نے دستخط کیۓ اس موقع پر سینئر صوبائی حکام بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں