نینسی پیلوسی پر ٹرمپ کو ’موٹاپے‘ کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانے کا الزام

واشنگٹن:امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن نینسی پیلوسی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو موٹاپے کے باعث تضحیک کا نشانہ بنایا اور انھیں موربڈلی اوبیس یعنی حد سے زیادہ موٹاپے کا شکار کہا۔جب ان سے ایک نجی ٹی وی چینل پر صدر ٹرمپ کے ایک بیان پر ردِ عمل مانگا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ صدر ٹرمپ ایسی کوئی دوا نہ لیں جسے ابھی تک سائنسدانوں کی جانب سے منظوری نہیں ملی۔امریکی کانگریس کی سپیکر دراصل ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں بات کر رہی تھیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کووڈ 19 سے بچاؤ کی غرض سے کھا رہے ہیں۔’خاص طور پر جس عمر کے حصے میں وہ ہیں یا شاید ان کا جو وزن کا درجہ ہے جسے موربڈلی اوبیس یعنی ایک حد سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہونا کہا جاتا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ پیلوسی کا ’موٹاپے کا شکار افراد کے لیے نفرت آمیز بیان‘ نے اصل مسئلے سے توجہ ہٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں