پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 12 ارکان گرفتار
راولپنڈی(انتخاب نیوز)سی ٹی ڈی نے راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کئے گئے، اور کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افرادکے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے، مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان اے ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال سے عمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،ترجمان اے ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 373 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
Load/Hide Comments


