شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں عطا تارڑ، جاوید لطیف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر رہنما شریک ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، ن لیگ نے سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیاہے،مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی تیاری شروع کردی۔لیگی رہنما طاہر سندھو نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر دستخط کرائے جا رہے ہیں ، جب حکم ملے گا تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں