اوتھل کی یوسی شہہ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق،کئی متاثر

اوتھل (انتخاب نیوز)تحصیل لاکھڑا کی یونین کونسل کے شہہ کے علاقے کر شیخ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق،کئی بچے متاثر۔ محکمہ ہیلتھ لسبیلہ خواب خرگوش میں محو۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں ہیلتھ کی ٹیم روانہ کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوتھل سے متصل تحصیل لاکھڑا کی یونین کونسل شہہ کے علاقے کر شیخ میں خسرے وباء پھیلنے سے دو بچے جاں بحق، جبکہ کئی متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل شہہ کے علاقے کر شیخ میں وباء پھیلنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں ہیلتھ کی ٹیم روانہ کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں