بلوچستان اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم بدستور خراب، متعدد بار اراکین کی آواز سنائی نہیں دے سکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم بددستور خراب،متعدد بار اراکین اسمبلی کی آواز سنائی نہیں دے سکی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو بھی ساؤنڈ سسٹم کی خرابی کا مسئلہ برقرار رہا اجلاس کے دوران اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی تقریر سنی نہیں جاسکی جبکہ انکی تقریر کے اختتامی الفاظ میں ساؤنڈ سسٹم ٹھیک ہوا۔
Load/Hide Comments


