اے پی این ایس کی جانب سے عیدالفطر پر 2تعطیلات کا اعلان

کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عید الفطر کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔عید کے مو قع پر ہو نے والی تعطیلات کا شیڈول مندر جہ ذیل ہے۔ عید اتوار24مئی 2020ء ہو نے کی صورت میں پیر25 مئی2020ء اور منگل26 مئی2020ء کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ اتوار24 مئی2020ء اور پیر 25مئی2020ء کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تومنگل26مئی2020ء کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں