خاران، لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

خاران (نمائندہ انتخاب )خاران سی پیک یک مچ روڑ پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، لیویز ذرائع کے مطابق خاران یک مچ روڑ کلی بھٹ کے مقام پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے نماز فجر کے وقت فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار محمد آسا مزارزئی جانبحق جبکہ خلیل احمد زخمی ہوگئے ۔جوابی حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔نعش اور زخمی اہلکار کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔واضع رہے تین مہینے قبل بھی یونین کونسل گواش کے علاقے کلی بیدیان اور دازو وڈھ روڑ پر واقع لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر تعنیات اہلکاروں کے اسلحے بھی نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر چھینے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں