مشرقی بائی پاس پر کیوڈی اے کی زمین پرقبضہ کیاجارہاہے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سرکاری زمین قبرستان پر لینڈ مافیا اور مسلح عناصر کی جانب سے قبضہ کرنے کے عوام دشمن کوشش کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی بائی پاس پر QDAکی سرکاری زمین جو کہ قبرستان کیلئے فراہم کی گئی ہے اس پر لینڈ مافیا اور مسلح عناصر ایک بار پھر قبضہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصرو ف ہے اس سے پہلے بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے پشتونخوامیپ نے علاقے کے عوام کی تائید وحمایت سے ناکام بنایا لیکن اب دوبارہ اس قبرستان پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا ومسلح عناصر ماہ رمضان میں بھی قبرستان جیسی زمین پر قبضہ کرنے کے عوام دشمن منصوبے سے باز نہیں آرہے ہیں جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ کیو ڈی اے اپنی زمین جو کہ قبرستان کیلئے مختص کی گئی ہے پرقبضوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے فی الفور انتظامی طورپر اقدامات اٹھائیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قبرستان کی زمین پر قبضہ کسی بھی صور ت قابل قبول نہیں پشتونخوامیپ علاقے کے عوام کی تائید وحمایت سے اس قبضے کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگی اور اگر ایسے صورتحال میں خدانخواستہ کوئی بھی واقعہ پیش ہوا تو اس کی ذمہ دار سلیکٹڈ صوبائی حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں