مودی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بلاول قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے، شازیہ مری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدیدار کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی شر انگیز ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی آر ایس ایس کی شدت پسند اور نفرت انگیز سوچ کی علمبردار ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اگر مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے،یہ ایک حقیقت ہے کہ گجرات میں مسلمانوں کو بیرحمی سے قتل کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنونی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments


