بیلجیئم، کورونا سے مزید 48 افراد ہلاک

بیلجیئم :بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد بیلجیئم میں اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9186 ہوگئی ہے۔بلیجیئم میں اسی دوران 252 مزید افراد میں کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 56235 تک جا پہنچی ہے۔یہ تمام اعداد و شمار بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، نئے متاثرہ مریضوں میں تعداد کے لحاظ سے بیلجیئم کا فلاندرز ریجن سب سے آگے ہے۔ایک طویل لاک ڈاؤن کے بعد اوپر بیان کی گئی کل تعداد میں سے نئے سامنے آنے والے 175 افراد کا تعلق اسی ریجن سے ہے فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد کو اسپتال لایا گیا جبکہ 141 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس چلے گئے۔اس وقت کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد اب 1448 رہ گئی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی اب صرف 277 مریض رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں