عید الفطر کے موقع پر بولان میں پکنک منانے پر پابندی عائد کردی گئی

بولان:عید الفطر کے موقع پر بولان میں پکنک منانے پر پابندی عائد کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی بولان مرادخان کاسی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ان تمام سیاحوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر ضلع کچھی بولان کے تمام سیاحتی مقامات(پکنک پوائنٹس) بند کردیئے گئے ہیں تمام تھانوں اور داخلہ راستوں پرناکے لگائیں جائیں گے لہذا سیاح بولان کچھی پکنک منانے کیلئے آنے کی زحمت نہ کریں اس ضمن میں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں