افغانستان، خواتین نے گھروں کے تہہ خانوں میں جِم کھول لیے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں افغان حکومت کی طرف سے خواتین کے پارکوں اور جِم میں جانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد خواتین نے گھر کے خفیہ تہہ خانوں میں جِم قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیلیٰ احمد نامی خاتون نے جِم جا کر ورزش کی شوقین خواتین کے لیے ایسا ہی ایک خفیہ جِم قائم کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس جِم میں کھڑکیوں سے کوئی روشنی آتی ہے اور نا یہاں کوئی میوزک بجایا جاتا ہے، یہاں ورزش کے لیے آنے والی خواتین عقبی دروازے سے اندر آتی ہیں۔ لیلیٰ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ باڈی بلڈنگ اور یوگا میں کوالیفائیڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم خوفزدہ ہیں لیکن اس کے باوجود میرے جِم میں آنے والی خواتین میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کی آنکھوں میں چھپا ہوا خوف ضرور دیکھ سکتی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیلیٰ احمد کے جِم میں آنے والی خواتین میں اقوام متحدہ کے اسٹاف کی خواتین سمیت حکومتی اہلکار، معلمات، پولیس ملازمین، صحافی خواتین اور کاروباری خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں