امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے پر ہے، مسرت جمشید
لاہور: پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور امپورٹڈ حکومت کا سارا زوراپنی کرپشن بچانے پر ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ملک میں تخریب کاری میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔
Load/Hide Comments


