پسنی اور مستونگ میں حادثات و واقعات میں خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پسنی اور مستونگ میں 2 مختلف حادثات کے دوران خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پسنی سے تربت آنے والی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جب کہ گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ مستونگ کے علاقے میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے ایک بابو علی محمد زخمی ہوگیا نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں