بلوچستان میں آٹے کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

کوئٹہ: بلوچستان میں آٹے کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا، پنجاب نے آٹے اور گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی، صوبے میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا اسٹاک تھوڑا رہ گیا،،کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا دس روپے کلو اضافے کے باعث 2100سے بڑھ کر 2300روپے ہوگیا۔کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا،شہر میں 2100روپے میں فروخت ہونے والا بیس کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت دس روپے کلو اضافے کے ساتھ 2300 تک جاپہنچی ہے اس ضمن میں فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی سپلائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ نے بتایا کہ بلوچستان میں گندم کی پندرہ سے بیس ہزار بوریوں کا اسٹاک موجود ہے جو فلار ملزکو دیا جارہا ہے پاسکو سے گندم کی مزید دو لاکھ بوریاں خرید نے کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے یہ گندم اٹھ دس دن میں بلوچستان پہنچ جائے گی تو گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں