یونس زہری نے سچ اور حقیقت کی بات کی، دیکھتے ہیں بی این پی مینگل خاموشی کب توڑتی ہے، جام کمال خان
حب(انتخاب نیوز) سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ یونس زہری نے سچ اور حقیقت کی بات کی،دیکھتے ہیں بی این پی مینگل اب خاموشی کب توڑتی ہے، اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نےیونس زہری کی بلوچستان اسمبلی کی تقریر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یونس زہری نے اپوزیشن میں رہ کر کم از کم سچ اور حقیقت کی بات کی، اب دیکھتے ہیں بی این پی مینگل اب خاموشی کب توڑتی ہے یا نہیں ۔ ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان ny بانی پاکستان کی پیدائش کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح کی جدوجہد، کامیابی اور رہنمائی نے آنے والے بہت سے لوگوں کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی،آج ہم دوبارہ اسی دوراہے پر کڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


